سماجوپادي پارٹی (ایس پی) کے تازہ واقعات سے ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو آج نہایت ہی جذباتی نظر آئے۔مسٹر شیو پال یادو نے ایک پروگرام میں اپنے زمانے کی مشہور فلم
اپکار
کا نغمہ، قسمیں، وعدے، پیار، وفا، سب باتیں ہیں،باتوں کا کیا، رشتے،
ناطے، پیار، وفا، سب باتیں ہیں، باتوں کا کیا گا کر اپنے درد بیان کئے۔مسٹر یادو ایک پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔